پنجاب حکومت خونیں کھیل بسنت منانے پر پھر ڈٹ گئی

پنجاب حکومت خونیں کھیل بسنت منانے پر پھر ڈٹ گئی 0

لاہور: چالیس روز قبل ڈور پھرنے کے حادثے میں اکیس سالہ نوجوان کی موت کے بعد، پنجاب حکومت نے بسنت منانے کے لیے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت نے کائٹ فلائینگ آرڈیننس 2025 جاری کر دیا، جس کی کاپی دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

آرڈیننس کے مطابق، پنجاب میں پتنگ بازی صرف ڈپٹی کمشنرز کی اجازت سے ممکن ہوگی۔ پتنگ بنانے، فروخت کرنے اور پتنگ باز تنظیموں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ رجسٹریشن کے بعد ہی پتنگ بنانے اور فروخت کرنے کا لائسنس جاری ہوگا۔

نیا آرڈیننس 2001 کے پتنگ بازی پابندی آرڈیننس کو مکمل طور پر منسوخ کرتا ہے اور سابق آرڈیننس کے تحت کیے گئے تمام اقدامات کو درست قرار دیتا ہے۔

حکومت اور ڈپٹی کمشنرز کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ وہ مخصوص مقامات، دن، وقت اور غیر خطرناک مواد کے ساتھ محدود پیمانے پر پتنگ بازی کی اجازت دے سکیں۔ تاہم، غیر خطرناک مواد کی وضاحت آرڈیننس میں موجود نہیں ہے۔

آرڈیننس کے مطابق، پولیس کو بھی وسیع اختیارات مل گئے ہیں۔ سب انسپکٹر رینک کا پولیس افسر بغیر وارنٹ گرفتاری کر سکے گا، کسی بھی مقام پر داخل ہو کر سرچ کر سکے گا اور ممنوعہ سامان قبضے میں لے سکے گا۔ ضرورت پڑنے پر حکومت یہ اختیارات کسی بھی ادارے یا ایجنسی کو تفویض بھی کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں