اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل 0

لاہور: معروف اداکارہ آمنہ یوسف کی بات پکی کی تقریب سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہے۔ جیسے ہی اداکارہ نے اپنی منگنی کی دلکش تصاویر شیئر کیں، مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

آمنہ یوسف، جنہوں نے حمزہ سہیل اور سحر خان کے ہمراہ اپنے ڈرامے سے ڈیبیو کیا تھا، مختصر عرصے میں اپنی اداکاری کے باعث ناظرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ کامیاب فنی سفر کے بعد اب وہ اپنی ذاتی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی زندگی کا پیار مل گیا ہے اور وہ خوش ہیں کہ اس حسین موقع پر ان کے قریبی لوگ ان کے ساتھ موجود تھے۔ تقریب میں آمنہ یوسف نے گلابی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا، تاہم انہوں نے اپنے منگیتر کا چہرہ ظاہر نہیں کیا جس نے مداحوں کی تجسس میں مزید اضافہ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد آمنہ یوسف کو اس نئے سفر کی بھرپور مبارکباد دے رہی ہے اور خوشگوار مستقبل کی دعائیں کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں