جنوبی افریقا کی شاندار بیٹنگ: بھارتی بولرز اپنے گھر میں 359 رنز کا دفاع نہ کر سکے

جنوبی افریقا کی شاندار بیٹنگ بھارتی بولرز اپنے گھر میں 359 رنز کا دفاع نہ کر سکے 0

رائے پور: جنوبی افریقا نے 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت کا 359 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرکے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی اور سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 358 رنز بنائے، جس میں رتوراج گائیکواڈ نے 105 اور ویرات کوہلی نے شاندار 102 رنز کی اننگز کھیلیں۔ کپتان کے ایل راہول نے 66 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور مضبوط کیا۔

جواب میں جنوبی افریقا نے ایڈن مارکرم کی سنچری، بریٹزکی اور بریویس کی نصف سنچریوں کی بدولت بھارت کا 359 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا۔ مارکرم نے 110، بریٹزکی نے 68 اور بریویس نے 54 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان باووما نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔

اختتامی اوورز میں کاربن بوش نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 15 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی۔ اس کے ساتھ ہی یہ ون ڈے کرکٹ میں بھارت کے خلاف جنوبی افریقا کی سب سے بڑی رن چیز بھی بن گئی۔ اس سے قبل 2019 میں آسٹریلیا نے موہالی میں بھارت کے خلاف 359 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔

جنوبی افریقا کی جیت کے ساتھ سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے اور تیسرا اور آخری میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں