پنجاب اسمبلی کے 36 ویں اجلاس کی دوسری نشست آج، ایجنڈا جاری

پنجاب اسمبلی کے 36 ویں اجلاس کی دوسری نشست آج، ایجنڈا جاری 0

لاہور: پنجاب اسمبلی کے 36ویں اجلاس کی دوسری نشست آج منعقد ہوگی، جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس صبح 11 بجے شروع ہوگا اور اس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔

اجلاس کے دوران محکمہ ہائر ایجوکیشن اینڈ سکولز ایجوکیشن کے سوالات کے جوابات طلب کیے جائیں گے جبکہ پانچ تحریک التوائے کار بھی زیر بحث آئیں گی۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں اہم بلز پیش کیے جائیں گے جن میں صوبائی موٹر وہیکل آرڈیننس 2025، سُتھرا پنجاب اتھارٹی آرڈیننس 2025 ، پولیس آرڈر ترمیمی بل 2025 اور زراعت، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ترمیمی بل شامل ہیں

مزید برآں، اراکین اسمبلی ایوان میں فوری نوعیت کے عوامی مسائل بھی اٹھائیں گے۔ یہ اجلاس صوبے کی پالیسیوں اور عوامی خدمات کے حوالے سے اہم پیش رفت کا موقع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں