وزیراعلیٰ بچے گا نہ 9 مئی والے، بدمعاشی پر ملاقات بھی بند ہوجائیگی: فیصل واوڈا

وزیراعلیٰ بچے گا نہ 9 مئی والے، بدمعاشی پر ملاقات بھی بند ہوجائیگی فیصل واوڈا 0

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بچ جائیں گے نہ 9 مئی والے، اور بدمعاشی پر سخت اور ڈبل جواب دیا جائے گا، ملاقاتیں بھی بند ہو سکتی ہیں۔

پروگرام “دنیا مہر بخاری کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے کوئی حرکت کی تو گورنر راج سر پر کھڑا ہے، اور اگر گورنر راج نافذ کیا گیا تو یہ صرف دو ماہ کے لیے نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب لوگ باہر آ کر عوام کو اکسائیں گے تو نتائج سنگین ہوں گے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی گالم گلوچ پر بھی ردعمل دیا اور کہا کہ فیصلے اگر پارٹی کے حق میں ہوں تو درست ہیں، ورنہ غلط قرار دیے جائیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت بھی پارٹی کے کنٹرول سے نکل جائے تو صورتحال خطرناک ہو جائے گی، اور وی لاگ کے ذریعے باہر بیٹھ کر بھونکنے والے افراد کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے۔

سینیٹر نے مزید کہا کہ انہیں نوٹیفکیشن 72 گھنٹوں کے اندر جاری کرنے کا کہا گیا ہے اور امید ہے کہ یہ پہلے جاری ہوگا۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ آنے والے دنوں میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں، جس میں 28 ویں ترمیم شامل ہے، اور اگر کچھ رہ گیا تو 29 ویں ترمیم بھی آئے گی۔

فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی کے غصے کی بات سن کر اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ اس سے تکلیف ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں