بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ، عسکری تعلقات کو فروغ دینے پراتفاق

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ، عسکری تعلقات کو فروغ دینے پراتفاق 0

راولپنڈی: بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔ فریقین نے موجودہ عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان نے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

ترجمان پاک فوج نے مزید بتایا کہ فیلڈ مارشل نے تمام شعبوں میں بحرین کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں