ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ بگٹی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک 0

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر اہم کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آپریشن فتنہ الہندوستان نامی گروہ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد بھارتی سرپرستی میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید ممکنہ خطرات کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ امن و امان کو مکمل طور پر یقینی بنایا جا سکے۔

ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا اور امن دشمن عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں