ترکیہ پاکستان میں جنگی ڈرونز تیار کرنے کی فیکٹری بنانے کیلئے تیار

ترکیہ پاکستان میں جنگی ڈرونز تیار کرنے کی فیکٹری بنانے کیلئے تیار 0

استنبول: برادر ملک ترکیہ نے پاکستان میں جدید جنگی ڈرونز تیار کرنے کے لیے فیکٹری کے قیام کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون میں یہ ایک اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے پاکستان کو اپنے پانچویں جنریشن کے لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں شامل کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ منصوبے کے تحت طویل فاصلے تک پرواز کرنے والے سٹیلتھ ڈرونز کے پرزے ترکیہ میں تیار ہوں گے، جنہیں بعد ازاں پاکستان میں جوڑ کر مکمل ڈرونز تیار کیے جائیں گے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق اس تعاون سے پاکستان کی دفاعی صنعت میں بڑا اضافہ ہو گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ترکیہ پاکستانی بحریہ کے لیے جنگی جہازوں کی مشترکہ تیاری پر بھی کام کر رہا ہے، جبکہ اس سے قبل وہ پاکستان کے متعدد ایف – 16 طیاروں کو اپ گریڈ کر چکا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ بڑھتا ہوا تعاون خطے میں دفاعی توازن کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں