انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر آج کو پاکستان پہنچیں گے

انڈونیشیا کے صدر 2 روزہ دورے پر آج کو پاکستان پہنچیں گے 0

اسلام آباد: سفارتی ذرائع کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پیر کے روز دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دی گئی دعوت کے جواب میں ہو رہا ہے، جو انہوں نے اپنے دورۂ انڈونیشیا کے دوران پیش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق انڈونیشین صدر کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی، دفاعی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

دورے کے دوران انڈونیشیا کے صدر وزیراعظم شہباز شریف سے خصوصی ملاقات کریں گے، جبکہ ان کی صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ اس کے علاوہ مہمان صدر کی عسکری قیادت سے ملاقات کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اہم سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور انڈونیشیا اس دورے کے دوران آزادانہ تجارت کے مجوزہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے پیش رفت کریں گے۔ فریقین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے حوالے سے اہم بات چیت بھی متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں