گابا: ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط کرلی ہے جبکہ انگلینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے سخت جدوجہد درپیش ہے۔
انگلینڈ نے دوسری اننگز میں کھیل کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے ہیں اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 43 رنز درکار ہیں۔ بلے باز زیک کرولی 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ اولی پوپ نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔ بین ڈکٹ، جو روٹ اور ہیری بروک نے 15،15 رنز بنائے، اور جیمی اسمتھ 4 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بین اسٹوکس اور ول جیکس 4،4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 511 رنز بنائے اور انگلینڈ کے خلاف 177 رنز کی بھاری برتری حاصل کی، جس نے مہمان ٹیم پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔






