اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، 15 فروری کو پولنگ

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، 15 فروری کو پولنگ 0

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن 15 فروری 2026 کو منعقد ہوں گے، جبکہ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس 19 دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔ امیدوار اپنے کاغذات 22 سے 27 دسمبر تک جمع کرا سکیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک مکمل کی جائے گی۔ اپیلیں دائر کرنے کا مرحلہ 5 سے 8 جنوری تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ ٹربیونلز 9 سے 13 جنوری تک اپیلوں پر فیصلے سنائیں گے۔

امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 16 جنوری کو کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کے بعد نتائج کی ترتیب و تدوین 16 سے 19 فروری تک مکمل کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں