وادی کاغان میں آتشزدگی، 7 مکانات جل کر راکھ، کروڑوں کا نقصان

وادی کاغان میں آتشزدگی، 7 مکانات جل کر راکھ، کروڑوں کا نقصان 0

بالاکوٹ کی تحصیل میں واقع وادیٔ کاغان کے گاؤں جرید میں اچانک لگی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے خوفناک صورتحال اختیار کرلی، جس کے نتیجے میں سات رہائشی مکانات مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئے۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، تاہم شعلوں نے چند ہی گھنٹوں میں پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ اس قدر شدید تھی کہ مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کوششوں کے باوجود اسے قابو نہ کر سکے۔ دھوئیں اور شعلوں کی تیزی نے امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیدا کی، جس کے باعث نقصان کا حجم مزید بڑھ گیا۔

متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ ان کی جمع پونجی، گھریلو سامان اور قیمتی اشیاء سب کچھ جل کر راکھ ہو گیا، جس سے مالی نقصان کروڑوں روپے تک پہنچ گیا ہے۔ مقامی آبادی نے حکام سے اپیل کی ہے کہ فوری امداد فراہم کی جائے تاکہ متاثرین کو دوبارہ سر اٹھانے میں مدد مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں