پاکستان کا افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ

پاکستان کا افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کا عندیہ 0

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ اگر افغان طالبان نے ٹی ٹی پی کے خلاف عملی قدم نہ اٹھایا تو پاکستان اپنی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کرنے پر مجبور ہوگا۔

اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تقریباً 6 ہزار ٹی ٹی پی جنگجو افغانستان میں موجود ہیں اور یہ دہشتگرد پاکستان کے لیے سنگین خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان ایک بار پھر دہشتگرد گروہوں اور ان کے پراکسی نیٹ ورکس کی پناہ گاہ بن چکا ہے، اور اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ وہاں مختلف دہشتگرد گروہ آپس میں تعاون بھی کر رہے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے متعدد دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے جبکہ ہماری بہادر فورسز اور شہریوں نے اس جنگ میں بڑے پیمانے پر قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے بھی افغان سرزمین پر ٹی ٹی پی کی موجودگی کی تصدیق کی ہے۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بگڑتی صورتحال خطے کیلئے تباہ کن اثرات رکھتی ہے، جنگ ختم ہو چکی ہے اس لیے افغان مہاجرین کو اپنے وطن واپس جانا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کی راہ ہموار ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں