پشاور: بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

پشاور بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ 0

پشاور میں خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی روٹس پر غیر مجاز طور پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور شہریوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق آج سے رکشوں اور ٹیکسیوں کے خلاف باقاعدہ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے، جو ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ اس دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مہم مرحلہ وار آگے بڑھائی جائے گی تاکہ غیر قانونی ٹرانسپورٹ کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے اور بی آر ٹی روٹس پر ٹریفک مسائل میں واضح کمی لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں