نواز شریف کی ہر ماہ جیل میں 600 ملاقاتیں ہوتی تھیں، محمد زبیر

نواز شریف کی ہر ماہ جیل میں 600 ملاقاتیں ہوتی تھیں، محمد زبیر 0

اسلام آباد: سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دورِ قید کے دوران ہر ماہ جیل میں سینکڑوں ملاقاتیں ہوتی تھیں اور ان ملاقاتوں کے بعد جیل کے باہر سیاسی گفتگو بھی کی جاتی تھی۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے جیل میں ہونے والی ملاقاتیں سیاسی نوعیت کی ہوتی تھیں، جبکہ وکلا سے ملاقاتیں الگ سے کی جاتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی گفتگو پر کوئی پابندی عائد نہیں تھی اور نہ ہی جیل کے باہر بات کرنے سے روکا جاتا تھا۔

محمد زبیر نے سوال اٹھایا کہ سیاسی رہنماؤں کو جیل میں ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو سے روکنے کا خوف کیوں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کسی سیاسی لیڈر سے ملاقات ہوتی ہے تو اس کے بعد سیاسی گفتگو ہونا فطری امر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ سوچا جا رہا ہے کہ اس طرح بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی آئے گی تو یہ خیال درست نہیں، کیونکہ سیاسی پابندیاں مقبولیت کو کم نہیں کر سکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں