خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا

خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا 0

پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کریں گے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی اجلاس میں موجود ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے لیے 7 نکاتی مختصر ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے میں لوکل گورنمنٹ کے تحت اسٹریٹ وینڈرز کی مستقلی سے متعلق تجویز شامل کی گئی ہے۔

اجلاس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے ’’ڈیجیٹل پیمنٹ بل 2025‘‘ کی منظوری پر غور کیا جائے گا، جبکہ قبرستانوں کے لیے اراضی کے حصول کی نان اے ڈی پی اسکیم بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اس کے علاوہ مالی سال 2025-26 کے دوران صوبوں کے درمیان مالی ذمہ داریوں سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر غور اور خیبرپختونخوا میں نئے ضلع ’’اپر سوات‘‘ کے قیام کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں