اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا، وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کر دیا، وجہ بھی سامنے آگئی 0

اسلام آباد: جسٹس طارق جہانگیری کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے معاملے پر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہڑتال نوٹس میں عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

ہڑتال نوٹس کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور آئین و قانون کے خلاف کسی بھی اقدام کی ہمیشہ مخالفت کرتی رہی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن جسٹس طارق جہانگیری کی تعیناتی سے متعلق فیصلے کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔ بار کا مؤقف ہے کہ کسی بھی مقدمے کا فیصلہ تمام قانونی تقاضے پورے کیے بغیر نہیں دیا جانا چاہیے۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے مطابق غیر آئینی فیصلے کے خلاف احتجاجاً کل مکمل ہڑتال کی جائے گی اور وکلا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں