امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز پر قبضہ کر لیا

امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز پر قبضہ کر لیا 0

امریکی فورسز نے وینزویلا کے ساحلی علاقے کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ہفتے کے روز عمل میں آئی، جو حالیہ دنوں میں اسی نوعیت کا دوسرا واقعہ بتایا جا رہا ہے۔

یہ پیش رفت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وینزویلا سے منسلک پابندیوں کی زد میں آنے والے تیل بردار جہازوں کے خلاف سخت اقدامات کے اعلان کے کچھ ہی دن بعد سامنے آئی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایسے جہازوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر سیاسی اور معاشی دباؤ بڑھا رہا ہے، جبکہ خطے میں امریکی فوجی سرگرمیوں میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دوسری جانب وینزویلا کی حکومت نے اس تازہ کارروائی پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وینزویلا کے قریب ایک تیل بردار جہاز امریکی فورسز کی تحویل میں لیا گیا تھا۔ وینزویلا ماضی میں امریکا پر اپنے تیل کے وسائل پر قبضے کی کوششوں کے الزامات عائد کرتا رہا ہے، تاہم حالیہ واقعے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں