آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر ایشز سیریز اپنے نام کر لی

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر ایشز سیریز اپنے نام کر لی 0

آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 82 رنز سے شکست دے کر پانچ میچز پر مشتمل ایشز سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے سیریز 0-3 سے جیت لی۔

میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 435 رنز کا ہدف انگلینڈ حاصل نہ کر سکا اور دوسری اننگز میں 352 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔ انگلینڈ کی جانب سے زیک کرالی نے 85 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ جیمی اسمتھ نے 60 اور وِل جیکس نے 47 رنز بنائے۔

آسٹریلوی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے تین، تین وکٹیں حاصل کر کے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 371 جبکہ دوسری اننگز میں 349 رنز اسکور کیے تھے، جبکہ انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 286 رنز بنا سکی تھی۔

سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا، تاہم آسٹریلیا پہلے ہی ایشز سیریز اپنے نام کر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں