یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘ جاری

یوم قائد پر آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘ جاری 0

راولپنڈی: یومِ قائد کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نیا ملی نغمہ ’’پیغامِ قائد‘‘ جاری کر دیا گیا، جس میں بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو عقیدت اور احترام کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

یہ ملی نغمہ قائداعظمؒ کے اقوال، قیامِ پاکستان کے لیے دی گئی قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ نغمے میں قومی عزم، اتحاد اور دشمن عناصر کے خلاف استقامت کے پیغام کو نمایاں انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس نغمے کے ذریعے قائداعظمؒ کی بصیرت افروز قیادت، اصول پسندی اور قوم کے لیے دیے گئے رہنما افکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ نغمہ پاکستان کے محفوظ، باوقار اور روشن مستقبل کے عزم کی علامت بھی ہے۔

یومِ قائد کے موقع پر جاری کیا گیا یہ ملی نغمہ بابائے قوم سے پاکستانی قوم کی گہری محبت، وابستگی اور نظریاتی یکجہتی کی ترجمانی کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں