ننکانہ صاحب: خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 4 افراد زخمی

ننکانہ صاحب خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق، 4 افراد زخمی 0

ننکانہ صاحب : بوڑہ گاؤں میں ایک خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ میاں بیوی سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم اور سوگ کی فضا چھا گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ ہانیہ اور 13 سالہ ہادی شامل ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 50 سالہ یاسین، 45 سالہ تسلیم بی بی، 19 سالہ زین اور 17 سالہ میشال شامل ہیں، جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکال کر فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی جبکہ مقامی انتظامیہ نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں