ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشتگردی کر رہی:امریکی جریدہ

ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشتگردی کر رہیامریکی جریدہ 0

امریکی جریدے دی جیو پالیٹکس نے رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ طالبان تحریک پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کر رہی ہے۔ جریدے کے مطابق ٹی ٹی پی کے حملے خاص طور پر خیبر پختونخوا میں پاکستانی فورسز اور شہریوں کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کی مالیت 7 ارب ڈالر سے زائد ہے، جن میں ایم 4 اور ایم 16 رائفلیں، نائٹ وژن سائٹس اور دیگر جدید ہتھیار شامل ہیں، اور یہ ہتھیار اب دہشت گرد نیٹ ورکس کی دسترس میں آ چکے ہیں۔ جیو پالیٹکس نے بتایا کہ یہ ہتھیار افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں، جس سے دہشت گرد کارروائیوں کو تقویت مل رہی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلے ہی یہ ثابت کر چکا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد امریکی ہتھیاروں سے مسلح ہو کر پاکستان میں حملے کرتے ہیں۔ حکام کے مطابق ان حملوں کے پیچھے دہشت گرد نیٹ ورکس کی منصوبہ بندی اور غیر ملکی ہتھیاروں کی سپلائی کا واضح عمل دخل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں