قائداعظمؒ کی مثالی قیادت آج بھی قوم اور افواج پاکستان کیلئے مشعل راہ ہے: مسلح افواج

قائداعظمؒ کی مثالی قیادت آج بھی قوم اور افواج پاکستان کیلئے مشعل راہ ہے مسلح افواج 0

راولپنڈی: افواجِ پاکستان نے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افواجِ پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظمؒ کی مثالی قیادت آج بھی قوم اور مسلح افواج کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق چیف آف ڈیفنس سٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نے بابائے قوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ اسی طرح چیف آف ایئر سٹاف اور چیف آف نیول سٹاف کی جانب سے بھی قائداعظمؒ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

پاک فوج نے اس موقع پر قائداعظمؒ کے وژن اور نظریات سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا اور کہا کہ افواج پاکستان ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، قومی استحکام، امن اور ترقی کے لیے قائداعظمؒ کے افکار کے مطابق بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں