اسرائیلی پولیس کا کرسمس منانے والوں پر تشدد، کئی افراد گرفتار

اسرائیلی پولیس کا کرسمس منانے والوں پر تشدد، کئی افراد گرفتار 0

تل ابیب: کرسمس کے موقع پر اسرائیلی پولیس اور یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسیحی برادری کے خلاف کارروائیوں اور تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں، جس پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پولیس نے حیفہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں کرسمس منانے والے شہریوں پر تشدد کیا اور متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس افراد کو زبردستی گرفتار کر رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں نے کرسمس ٹری کو آگ لگا دی، جبکہ حیفہ میں اسرائیلی پولیس نے اچانک ایک موسیقی ہال میں داخل ہو کر کرسمس کی تقریب بند کروا دی اور وہاں موجود سامان بھی ضبط کر لیا۔

دوسری جانب اسرائیلی پابندیوں کے باوجود فلسطینی مسیحی برادری نے کرسمس کی تقریبات جاری رکھیں۔ بیت اللحم میں 25 دسمبر کی تقریبات غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہوئیں، جنہیں مسیحی برادری کی استقامت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں