پاکستان کا صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان

پاکستان کا صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان 0

اسلام آباد: پاکستان نے صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ہر سطح پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام علی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور ایسی کسی بھی کارروائی کی مذمت کی جو صومالیہ کے وقار یا سرحدی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے۔

صومالی وزیر خارجہ عبدالسلام علی نے پاکستان کی مسلسل اور مضبوط حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مثبت اور تعمیری کردار صومالیہ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان سلامتی کونسل سمیت تمام متعلقہ بین الاقوامی فورمز پر صومالیہ کے مفادات کے تحفظ اور حمایت کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں