سرینام میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے 5 بچوں سمیت 9 افراد قتل کر دیئے

سرینام میں گھریلو جھگڑے پر باپ نے 5 بچوں سمیت 9 افراد قتل کر دیئے 0

سرینام: جنوبی امریکی ملک سرینام میں گھریلو تنازع کے نتیجے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک باپ نے چاقو سے حملہ کر کے 5 بچوں سمیت 9 افراد کو ہلاک کر دیا، جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ملزم نے بیوی سے جھگڑے کے بعد غصے میں آ کر بچوں پر حملہ کیا۔ واقعے کے دوران قریبی پڑوسی بھی زد میں آ گئے، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

اطلاعات کے مطابق ملزم نے پولیس کی آمد پر اہلکاروں پر بھی حملے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے ٹانگ میں گولی مار کر زخمی حالت میں قابو کر لیا۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات اور پس منظر جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو مدد فراہم کی جا رہی ہے اور علاقے میں سکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں