کراچی میں پراپیگنڈا کے ذریعے اچھی چیز چھپا د ی جاتی ہے: مرتضیٰ وہاب کا شکوہ

0

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں سیاسی پراپیگنڈے اور تنقید پر شدید شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض حلقے اچھی اقدامات کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف شہر کی خدمت ہے اور ہمارا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ مل کر شہر کے مسائل حل کریں اور منتخب نمائندوں کو فیصلہ کرنے کی آزادی دی جائے، بجائے اس کے کہ تنقید برائے تنقید سے فیصلہ سازی میں رکاوٹ ڈالی جائے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ “30 یا 50 لوگوں کی خاطر اڑھائی کروڑ کے شہر کو یرغمال نہیں بننے دیا جائے گا۔” ان کا کہنا تھا کہ ٹاؤنز کے بعض عناصر خود کوئی کام نہیں کرتے اور نہ ہی دوسروں کو کام کرنے دیتے ہیں، جس سے شہریوں کی خدمت متاثر ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں