سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا

سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا 0

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان بدستور جاری ہے اور مارکیٹ مسلسل نئی بلندیاں چھو رہی ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی ٹریڈنگ کے آغاز پر سرمایہ کاروں کا اعتماد نمایاں رہا، جس کے باعث مارکیٹ میں مثبت پیش رفت دیکھی گئی۔

کاروبار کے دوران خریداری کے دباؤ نے ہنڈرڈ انڈیکس کو 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک نئی تاریخی سطح تک پہنچا دیا۔ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 75 ہزار 29 پوائنٹس پر جا پہنچا، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 74 ہزار 472 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ تیزی بہتر معاشی اشاریوں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا نتیجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں