عدالت کا مسلسل عدم حاضری پر سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

عدالت کا مسلسل عدم حاضری پر سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم 0

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مسلسل عدم حاضری پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے ان کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں۔

سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے اور اداروں کی ساکھ متاثر کرنے سے متعلق مقدمہ اسلام آباد کی عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔ عدالت کا مؤقف ہے کہ متعدد بار طلبی کے باوجود وزیراعلیٰ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

سینئر سول جج عباس شاہ نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں آن لائن مواد کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف الزامات عائد کرنے کا معاملہ شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں