اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ قائم مقام چیف جسٹس کے ماتحت نہیں: جسٹس سردار اعجاز اسحاق

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ قائم مقام چیف جسٹس کے ماتحت نہیں: جسٹس سردار اعجاز اسحاق 0

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کا بینچ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کے ماتحت نہیں۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت سے زیرِ سماعت مقدمہ دوسرے بینچ میں منتقل کرنے پر توہینِ عدالت ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے بعد ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل اور دیگر کے خلاف تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اسی بنیاد پر درخواست اعتراض کے ساتھ چیف جسٹس کے سامنے مقرر کی۔ مزید کہا گیا کہ لارجر بینچ بنانے کے حکم میں یہ واضح نہیں کہ اعتراضات ختم کرنے کی وجوہات کیا ہیں۔ تحریری وجوہات درج نہ کرنا اسلام آباد ہائیکورٹ کے پریکٹس اینڈ پروسیجر کے خلاف ہے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے لکھا کہ شفافیت کے لیے ضروری ہے کہ درخواست کے قابلِ سماعت ہونے سے متعلق اعتراضات دور کرنے کی وجوہات تحریری طور پر درج کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں