نجی میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس کی حد مقرر، پی ایم ڈی سی کا اعلامیہ جاری

نجی میڈیکل کالجز کی سالانہ فیس کی حد مقرر، پی ایم ڈی سی کا اعلامیہ جاری 0

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے نجی میڈیکل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سالانہ ٹیوشن فیس کی حد مقرر کردی ہے۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نجی میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگرامز کے لیے سالانہ فیس 18 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ فیس ایم بی بی ایس کے لیے 5 سال اور بی ڈی ایس کے لیے 4 سال تک لاگو ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ فیس میں کسی بھی غیر ضروری یا غیر معقول اضافے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ فیصلہ نائب وزیراعظم کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے کیا، جس کا مقصد میڈیکل تعلیم کو منصفانہ اور قابلِ رسائی بنانا ہے۔

نجی میڈیکل کالجوں میں فیسوں کے حوالے سے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔ اس فیصلے سے طلبہ اور ان کے والدین کو غیر متوقع اضافی اخراجات سے تحفظ ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں