سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا نے اپنے دوستوں کے ساتھ افطار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں روزہ افطار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
جے سوریا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ اسکول کے زمانے سے ہی دوستوں کے ساتھ افطار کرنے کی روایت برقرار رکھے ہوئے ہیں اور یہ ان کے لیے ایک خوشگوار لمحہ ہوتا ہے۔
گزشتہ سال بھی سنتھ جے سوریا نے دوستوں کے ساتھ افطار کی تصاویر شیئر کی تھیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
واضح رہے کہ سنتھ جے سوریا سری لنکا کے مایہ ناز آل راؤنڈر رہے ہیں، جنہوں نے اپنے کیریئر میں 110 ٹیسٹ، 445 ون ڈے اور 31 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کی اور کئی یادگار کارکردگیاں پیش کیں۔