روہت شرما کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہونے کا امکان

روہت شرما کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہونے کا امکان 0

نئی دہلی: بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما کی ریڈ بال کرکٹ میں مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث وہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے کنارہ کشی اختیار کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق روہت شرما نے اس حوالے سے فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد ویرات کوہلی کے اسکواڈ میں برقرار رہنے کا امکان مزید مضبوط ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ روہت شرما کی حالیہ فارم مایوس کن رہی ہے۔ انہوں نے بورڈر-گواسکر ٹرافی کے تین ٹیسٹ میچز میں صرف 31 رنز اسکور کیے تھے جبکہ وہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ سے بھی دستبردار ہو چکے تھے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کا 45 روزہ دورہ انگلینڈ 20 جون سے ہیڈنگلے ٹیسٹ کے ساتھ شروع ہوگا، جہاں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
روہت شرما کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہونے کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں