حکومت کی بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع

حکومت کی بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع 0

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے نیپرا میں باضابطہ درخواست جمع کرا دی، جسے آئی ایم ایف کی منظوری بھی حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دی ہے، جس پر نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو سماعت کرے گی۔

حکومت نے یہ تجویز دی ہے کہ یہ کمی اپریل سے جون 2025 تک کے لیے کی جائے، اور اس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ان تین ماہ کے دوران 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی، جس کی منظوری بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے بھی دے دی گئی ہے۔

یہ اقدام صارفین کو بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں سے ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے، تاہم حتمی فیصلہ نیپرا کی 4 اپریل کی سماعت کے بعد متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں