محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عید الفطر کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
درجہ حرارت اور ہواؤں کی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ شام میں سمندری ہوائیں بحال ہو سکتی ہیں۔
4 اپریل سے درجہ حرارت میں مزید اضافے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے باعث موسم مزید گرم ہوسکتا ہے۔
عیدالفطر کا چاند کب نظر آئے گا؟
دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے 30 مارچ کو چاند نظر آنے کا واضح امکان ظاہر کیا ہے، جس کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے۔