لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی نوبل انعام کے لیے نامزدگی پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں ملک احمد بھچر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، لیکن عالمی سطح پر ان کی خارجہ پالیسی کو سراہا جا رہا ہے۔”فارم 47 کی حکومت اس اعزاز کی قدر نہیں جانتی”ملک احمد بھچر نے کہا کہ موجودہ حکومت نوبل انعام کے لیے نامزدگی جیسے بڑے اعزاز کی قدر کرنے سے قاصر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے افغانستان اور بلوچستان میں دہشت گردی کے مسائل کو طاقت کے بجائے سیاسی طور پر حل کرنے کی تجویز دی تھی، جس سے پورا پاکستان متفق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک میں امن و استحکام کے لیے سب متحد ہیں۔”مریم نواز جناح اسپتال کو آؤٹ سورس کرنے کا سوچ رہی ہیں”ملک احمد بھچر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے بڑے جناح اسپتال کو آؤٹ سورس کرنا پنجاب حکومت کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ ان کے بقول یہ اسپتال اگر آؤٹ سورس ہوگیا تو یہ ایک مہنگے پرائیویٹ اسپتال کی شکل اختیار کر لے گا، جس سے غریب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو تعلیم اور علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، لیکن حکومت ہر ادارے کو بیچنے کی کوشش کر رہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی نوبل انعام کے لیے نامزدگی بڑا اعزاز ہے: ملک احمد خان بھچر
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
