لاہور: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے عوامی سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے بھیس بدل کر اسپتالوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے بغیر کسی پروٹوکول کے جناح اسپتال اور چلڈرن اسپتال کا دورہ کیا اور عام شہری کی طرح مختلف کاؤنٹرز پر جا کر سہولیات کا مشاہدہ کیا۔
دورے کے دوران صوبائی وزیر نے اسپتال کے وارڈز، صفائی ستھرائی اور طبی عملے کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی کارکردگی کا بھی مشاہدہ کیا تاکہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔
مریم اورنگزیب نے اسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین سے بات چیت کی اور ان سے ادویات کی مفت فراہمی اور علاج کی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی کہ تمام مریضوں کو معیاری طبی سہولیات بلا تعطل فراہم کی جائیں۔