راولپنڈی: وارث خان پولیس نے جیولری شاپ سے چوری ہونے والے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کا سراغ لگا لیا۔ دوکان کا اپنا ملازم ہی چوری میں ملوث نکلا۔
چند روز قبل جیولری شاپ سے چوری کی واردات رپورٹ ہوئی تھی، جس میں لاکھوں روپے مالیت کا سونا غائب ہو گیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ چوری میں کوئی اور نہیں بلکہ دوکان کا ملازم شوکت خان ہی ملوث ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا برآمد کر لیا۔ تفتیش کے دوران ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا تاکہ وہ قانون کے مطابق اپنے جرم کی سزا پا سکے۔ پولیس نے واضح کیا کہ ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو، وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔