پاکستانی اداکارہ غنا علی نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کی وضاحت کر دی

پاکستانی اداکارہ غنا علی نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کی وضاحت کر دی 0

کراچی: پاکستانی اداکارہ غنا علی نے شوبز انڈسٹری کو اسلام کی خاطر خیرباد کہنے کی خبروں پر وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

28 مارچ کو غنا علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا کہ وہ خدا کے احکامات اور مذہب کی خاطر شوبز چھوڑ رہی ہیں اور مداحوں سے دعا کی درخواست کی گئی۔ یہ خبر چند ہی منٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور مداحوں میں حیرانی پھیل گئی۔
پاکستانی اداکارہ غنا علی نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کی وضاحت کر دی

بعدازاں، غنا علی نے ایک اور وضاحتی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے شوبز چھوڑنے کی خبروں کو غلط فہمی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ “یہ اسٹوری میرے بھائی نے مذاق میں لکھی تھی، اسے سنجیدہ نہ لیا جائے۔ میں شوبز انڈسٹری نہیں چھوڑ رہی۔”

غنا علی نے مزید لکھا کہ “یہ سچ ہے کہ میں ابھی انڈسٹری نہیں چھوڑ رہی، لیکن مستقبل میں اپنے بچوں اور فیملی کو زیادہ وقت دینے کا ارادہ رکھتی ہوں۔”
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ شادی اور بچوں کی پیدائش کے بعد غنا علی نے اداکاری سے وقفہ لیا ہوا ہے، تاہم وہ انسٹاگرام پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں۔

غنا علی پاکستان کے کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جن میں سُن یاراکس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4سایہ دیوار بھی نہیںہانیہچھوٹی چھوٹی باتیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، وہ پاکستانی فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہیں، جن میں رنگریزہمان جاؤ ناںکاف کنگنا شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں