پاکستان میں آج عید الفطر جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اور اس خوشی کے موقع پر شوبز ستارے بھی اپنے مداحوں کے ساتھ رنگ بکھیرتے نظر آئے۔ کئی نامور فنکاروں نے سوشل میڈیا پر عید کی مبارکباد دی اور اپنی تصاویر شیئر کیں۔
کبریٰ خان اور مرزا گوہر رشید کی پہلی عید
شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی، اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار مرزا گوہر رشید نے اپنی شادی کے بعد پہلی عید کو “ہماری حسین عید” قرار دیا۔ دونوں اداکاروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔
عائزہ خان کا گلابی جوڑا
مشہور اداکارہ عائزہ خان نے بھی عید الفطر پر اپنے مداحوں کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اداکارہ نے خوبصورت گلابی رنگ کا لباس زیب تن کیا اور اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔
ماہرہ خان کا منفرد انداز
اداکارہ ماہرہ خان نے اس عید پر روایتی جوڑا پہننے کے بجائے اپنے شوہر کی دی ہوئی چوڑیوں کی تصویر شیئر کی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنے گھر کے کام کاج کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کی، جو کافی مقبول ہو رہی ہے۔
سحر خان کا ہلکا رنگوں کا انتخاب
اداکارہ سحر خان نے ہلکے رنگ کے خوبصورت جوڑے کا انتخاب کیا اور اپنی تصاویر کے ساتھ مداحوں کو عید کی خصوصی مبارکباد دی۔