امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے غیر ملکی دورے میں سعودی عرب جانے کا امکان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے غیر ملکی دورے میں سعودی عرب جانے کا امکان 0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدرات سنبھالنے کے بعد مئی کے وسط میں ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے سعودی اور امریکی حکام کے درمیان حال ہی میں بات چیت بھی ہوئی ہے، جس میں ٹرمپ کے ممکنہ دورے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثانوی ٹیرف سے متعلق جلد فیصلہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو اس پر دوبارہ وہی پابندیاں عائد کی جائیں گی جو پہلے نافذ تھیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے معاہدہ جلد طے پا جائے گا، تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

یوکرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی معدنی معاہدے سے پیچھے ہٹنا چاہتے ہیں، اور اگر انہوں نے ایسا کیا تو انہیں بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ یوکرین نیٹو کا رکن بننے کا خواہشمند ہے، لیکن وہ کبھی نیٹو میں شامل نہیں ہو سکے گا۔ ان کے بقول، زیلنسکی کو بھی اس بات کا ادراک ہو چکا ہے کہ یوکرین نیٹو رکنیت حاصل نہیں کر سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں