معروف دانشور اور پنجابی ادیب ڈاکٹر منظور اعجاز انتقال کر گئے

معروف دانشور اور پنجابی ادیب ڈاکٹر منظور اعجاز انتقال کر گئے 0

پاکستان کے معروف دانشور اور پنجابی زبان کے ممتاز ادیب ڈاکٹر منظور اعجاز 78 برس کی عمر میں امریکی ریاست ورجینیا میں انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ڈاکٹر منظور اعجاز پنجابی زبان و ادب کے نمایاں اسکالرز میں شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے ہیر وارث شاہ کی پانچ جلدوں پر مشتمل شرح تحریر کی، جو پنجابی ادب میں ایک بڑی علمی کاوش سمجھی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں