حماد اظہر نے پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا

حماد اظہر نے پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا 0

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے پارٹی کے تمام عہدوں سے ناقابل واپسی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بطور کارکن اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اپنے بیان میں حماد اظہر نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی کو سینیٹر اعظم سواتی نے بتایا کہ عالیہ حمزہ کو کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جب بانی پی ٹی آئی نے اس معاملے پر استفسار کیا تو اعظم سواتی نے ان کا نام لیا۔

حماد اظہر کے مطابق جب انہوں نے عالیہ حمزہ سے اس حوالے سے پوچھا تو انہوں نے کسی بھی رکاوٹ پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہے۔

حماد اظہر نے مزید وضاحت کی کہ اس مسئلے کا ایک آسان حل موجود تھا کیونکہ ان کے اختیارات جون 2024 میں چار ریجنل صدور کو منتقل کر دیے گئے تھے۔ یہاں تک کہ ان کے اپنے حلقے کی تنظیم بھی ان کی مشاورت یا مرضی کے بغیر بنائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں