عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر شبلی فراز نے توہین عدالت کی درخواست کردی

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر شبلی فراز نے توہین عدالت کی درخواست کردی 0

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ دینے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔

شبلی فراز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت کی واضح ہدایات کے باوجود پارٹی قیادت کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور عمران خان سے ملاقات کر سکتے ہیں تو پارٹی رہنماؤں کو کیوں روکا جا رہا ہے؟ یہ ایک ناقابل فہم صورتحال ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے بھی ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر شدید ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ “ہم گزشتہ ڈھائی ماہ سے ملاقات کے لیے آ رہے ہیں، عمران خان خود ملاقات کرنے والوں کی فہرست دیتے ہیں، لیکن کسی کو اجازت نہیں دی جا رہی۔”

واضح رہے کہ حال ہی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے طویل ملاقات کی تھی، جس پر دیگر پارٹی رہنما ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی قیادت نے عدالتی حکم کے مطابق ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اسے آئینی اور جمہوری اصولوں کے خلاف قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں