ملکی قرضوں میں مسلسل اضافہ، مجموعی حجم 74 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا

ملکی قرضوں میں مسلسل اضافہ، مجموعی حجم 74 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا 0

اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران ملک کے مجموعی قرضوں میں 3.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد قرضوں کا کل حجم 74 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے دسمبر 2024 کے دوران مقامی قرضوں کا حجم 49 ہزار 883 ارب روپے رہا، جو ملکی جی ڈی پی کا 67 فیصد بنتا ہے۔ اسی عرصے میں بیرونی قرضوں کا حجم 24 ہزار 130 ارب روپے رہا، جو جی ڈی پی کا 33 فیصد ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق صرف سود کی ادائیگیوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ہوا۔ پہلی ششماہی میں 5.1 ٹریلین روپے صرف سود کی ادائیگیوں پر خرچ کیے گئے، جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں 4.2 ٹریلین روپے سود کی مد میں ادا کیے گئے تھے۔

دسمبر 2024 تک غیر ملکی قرضے 86 ارب 62 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گئے۔ ان میں 78 ارب 12 کروڑ ڈالرز صرف حکومتی قرضے شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ بیرونی قرض کا 32.6 فیصد حصہ کل پروگرام کا حصہ رہا اور اس کی ادائیگی مکمل طور پر مقامی قرضوں کے ذریعے کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں