پنجاب کے مختلف شہروں سے 260 افغان باشندے آج طورخم بارڈر سے ڈی پورٹ کیے جائیں گے

پنجاب کے مختلف شہروں سے 260 افغان باشندے آج طورخم بارڈر سے ڈی پورٹ کیے جائیں گے 0

پشاور: محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے گرفتار کیے گئے 260 افغان باشندوں کو آج طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا جائے گا۔ ان تمام افراد کو متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل قانونی کارروائی کے بعد خیبرپختونخوا منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق اکاڑہ سے 41، ساہیوال سے 46، بہاولپور سے 47، رحیم یار خان سے 54، ننکانہ صاحب سے 18، مظفرگڑھ سے 17 اور حافظ آباد سے 37 افغان شہریوں کو حراست میں لے کر خیبرپختونخوا پہنچایا جائے گا۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام افغان باشندوں کو آج ہی خیبرپختونخوا کے ہولڈنگ کیمپس میں منتقل کرنے کے بعد طورخم بارڈر سے افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ یہ اقدام ملک میں غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے، جس کے تحت ہزاروں افغان شہریوں کو اب تک وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ کیے جانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور آج ہی انہیں ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے گا تاکہ امیگریشن قوانین پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں