نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں شکست کے بعد اسٹیڈیم میں ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوشدل شاہ شائقین کی جانب سے نعرے بازی پر آپے سے باہر ہو گئے اور ان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔
ذرائع کے مطابق، میچ کے اختتام پر چند شائقین نے کھلاڑیوں کے خلاف نازیبا الفاظ اور مخالفانہ نعرے بازی شروع کی، جس پر خوشدل شاہ برہم ہو گئے۔ خوشدل شاہ کو شائقین کی جانب بڑھتے اور ہاتھا پائی کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا، تاہم سیکیورٹی عملے نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے معاملہ قابو میں کر لیا۔