پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عفان وحید نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں انکشاف کیا کہ مداحوں نے انہیں بالی وڈ اداکار رنبیر کپور سمجھ کر ان کے ساتھ تصاویر لیں۔
اداکار شو میں دیگر فنکاروں کے ساتھ مہمان بنے جہاں مختلف سوالات اور گیمز بھی کھیلے گئے۔ میزبان کی جانب سے عفان وحید سے اپنی زندگی کا ایک سچ بتانے کو کہا گیا تو انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔
عفان وحید نے بتایا کہ وہ لندن میں کسی پروجیکٹ کے سلسلے میں موجود تھے اور ایک اسٹریٹ پر چل رہے تھے، جہاں کئی لوگ موجود تھے۔ ان میں سے کچھ بھارتی مداح ان کے پاس آئے اور انہوں نے سمجھا کہ وہ رنبیر کپور ہیں۔ عفان وحید نے ہنستے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ان مداحوں کی غلط فہمی کو درست نہ کرتے ہوئے “ہاں” کہہ دیا، اور پھر وہ مداح ان کے ساتھ تصاویر کھچوا کر اوٹوگراف بھی لے گئے۔