پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی لگادی گئی

پنجاب میں نئے کار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی لگادی گئی 0

لاہور: پنجاب میں محکمہ ماحولیات نے نئے کار واش اسٹیشنز بنانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پانی کی قلت اور ممکنہ خشک سالی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اگر کسی نے اس پابندی کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں