امریکی ٹیرف سے چین کو زیادہ نقصان ہوا: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی ٹیرف سے چین کو زیادہ نقصان ہوا: ڈونلڈ ٹرمپ 0

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر چین کے خلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ٹیرفز (محصولات) سے چین کو جو نقصان پہنچا ہے، وہ امریکا کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین اور کئی دیگر ممالک نے امریکا کو طویل عرصے تک نقصان پہنچایا، اور اب مزید برداشت ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “ان ملکوں نے امریکا کو ایسا سمجھ لیا تھا جیسے کوئی ٹکٹکی ہو، جس سے باندھ کر مسلسل کوڑے مارے جا رہے ہوں۔”

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے امریکا میں بے روزگاری میں نمایاں کمی آئی اور لاکھوں نوکریاں واپس آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم اتنے کاروبار اور ملازمتیں واپس لا رہے ہیں جتنے امریکا کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں آئے۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ “ابھی سے امریکا میں پانچ کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے اور یہ سلسلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔” ٹرمپ نے اسے ایک “معاشی انقلاب” قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ہم جیتیں گے، ہمیں مضبوطی سے جڑے رہنا ہوگا۔ یہ سفر آسان نہیں ہوگا، لیکن اس کا نتیجہ تاریخی ہوگا۔ ہم امریکا کو ایک بار پھر عظیم بنائیں گے۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں